the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
( ایجنسیز)


ترکی کے مغربی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 سو 74 ہو گئی ہے ۔ کان میں تین سو سے زائد کان کن پھنسے ہوئے ہیں ، مختلف مزدور تنظیموں نے ملک میں آج مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

سوما میں پیش آنے والے اس حادثے کے وقت کان میں سات سو ستاسی مزدور موجود تھے ۔ حکام کے مطابق 300 سو سے زائد مزدور ابھی بھی چار سو بیس میٹر گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد بجلی کا نظام معطل ہونے سے لفٹ بے کار ہو گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ شفٹ



تبدیل ہونے کے وقت پیش آیا۔چار سو اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔ ترک وزیر اعظم طیب اردوان نے البانیہ کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ترک وزیر اعظم نے کان کنوں کو بچانے کیلئے بڑے ریسکیو آپریشن کا حکم دیا ہے ۔ اس سے قبل ترکی میں کان کنی کے حوالے سے بدترین حادثہ 1992 میں پیش آیا جب بحیرہ اسود کے قریب واقع کان میں حادثے سے 270 کان کن ہلاک ہو گئے تھے ۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق 2012 میں مزدوروں کی خراب حالت اور اموا ت کے حوالے سے ترکی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.